وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پرآج اہم اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمرا ن خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر حکومتی رہنماو¿ں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔نجی ٹی و ی جیونیوزنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد آج شام ہوگا جبکہ اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہاس معاملے پر حکومتی بیانئے پر بھی غور ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے شرکاکے درمیان افغانستان کے معا ملے پرآئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت بھی ہوگی۔