وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پرآج اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمرا ن خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر حکومتی رہنماو¿ں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا . نجی ٹی و ی جیونیوزنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد آج شام ہوگا جبکہ اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوں گے .

ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہاس معاملے پر حکومتی بیانئے پر بھی غور ہوگا . ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے شرکاکے درمیان افغانستان کے معا ملے پرآئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت بھی ہوگی . . .

متعلقہ خبریں