شہناز گل کیساتھ مداح کی شرمناک حرکت؛ ویڈیو وائرل
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف اداکارہشہناز گل کے ساتھ مداح کی شرمناک حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہناز گل کو ایئرپورٹ پر تصویر لیتے ہوئے ایک مداح نے کندھے سے پکڑنے کی کوشش کی، جس پر اداکارہ نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں شہناز گل مداح کی اس حرکت پر پہلے پیچھے ہٹیں اور پھر تصویر کھینچوانے کے بعد کہتی ہیں کہ تجھے کیا لگا تیرا دوست ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ شہناز گل جلد ہی سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔فلم کی کاسٹ میں شہناز گل کے علاوہ جسی گل، پوجا ہیگڑے، اور راگھو جوئیل بھی شامل ہیں۔