شکرقندی کے حیرت انگیز فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج ہم آپ کو شکرقندی کے ان حیرت انگیز فوائد کے بارے میں بتائیں گے جن کا اکثر لوگوں کو علم ہی نہیں ہے . شکرقندی میں فائبر، پوٹاشیم، وٹامنز اور دیگر اہم غذائی اجزا کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے .

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شکرقندی سے ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں انسولین کی حساسیت بہتر ہوتی ہے، اس میں موجود فائبر بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے .
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ نمک والی غذاؤں کے استعمال سے گریز کریں اور پوٹاشیم سے بھرپور غذا کو ترجیح دیں اور شکرقندی میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے . شکرقندی میں ایک غذائی جز کولین موجود ہوتا ہے جو مسلز کی حرکت اور یادداشت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتا ہے جبکہ اعصابی نظام کی معاونت بھی کرتا ہے .
شکرقندی بیٹا کیروٹین کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے، بیٹا کیروٹین سے خلیات کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام میں مدد ملتی ہے اور اگر اس کی روک تھام نہ کی جائے تو مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے . اینٹی آکسائیڈنٹس سے متعدد اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے .
شکرقندی میں فائبر ہوتا ہے جس سے قبض کی روک تھام ہوتی ہے اور ہاضمہ کے افعال صحت مند ہوتے ہیں . جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ شکرقندی میں موجود بیٹا کیروٹین جسم میں جاکر وٹامن اے میں بدل جاتا ہے، یہ وٹامن بینائی کی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں