شکرقندی کے حیرت انگیز فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج ہم آپ کو شکرقندی کے ان حیرت انگیز فوائد کے بارے میں بتائیں گے جن کا اکثر لوگوں کو علم ہی نہیں ہے۔ شکرقندی میں فائبر، پوٹاشیم، وٹامنز اور دیگر اہم غذائی اجزا کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شکرقندی سے ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں انسولین کی حساسیت بہتر ہوتی ہے، اس میں موجود فائبر بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ نمک والی غذاؤں کے استعمال سے گریز کریں اور پوٹاشیم سے بھرپور غذا کو ترجیح دیں اور شکرقندی میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔شکرقندی میں ایک غذائی جز کولین موجود ہوتا ہے جو مسلز کی حرکت اور یادداشت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتا ہے جبکہ اعصابی نظام کی معاونت بھی کرتا ہے۔
شکرقندی بیٹا کیروٹین کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے، بیٹا کیروٹین سے خلیات کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام میں مدد ملتی ہے اور اگر اس کی روک تھام نہ کی جائے تو مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔اینٹی آکسائیڈنٹس سے متعدد اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
شکرقندی میں فائبر ہوتا ہے جس سے قبض کی روک تھام ہوتی ہے اور ہاضمہ کے افعال صحت مند ہوتے ہیں۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ شکرقندی میں موجود بیٹا کیروٹین جسم میں جاکر وٹامن اے میں بدل جاتا ہے، یہ وٹامن بینائی کی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔

Recent Posts

لورالائی محکمہ انڈسٹریز کی عدم توجہ، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں چینی ناپید

لورالائی(قدرت روزنامہ)محکمہ انڈسٹریز کی عدم توجہ کی وجہ سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مےں چینی ناپید…

4 mins ago

ویٹرنری ڈاکٹرز کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

16 mins ago

ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا 2 کروڑ 83 لاکھ 5 ہزار 7 سو 77 روپے کا بجٹ منظور

سوراب(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا بجٹ اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ، ممبران ڈسٹرکٹ…

29 mins ago

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…

48 mins ago

حب، بوستان، تربت اور چمن میں صنعتیں لگائیں گے، علی حسن زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی…

51 mins ago

ماضی میں انتخابی نتائج نہ ماننے سے پاکستان دولخت ہوا، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے آئی ٹی یونیورسٹی میں…

1 hour ago