سشمیتا سین ٹرانس ایکٹیوسٹ کا کردار ادا کرنے پر تنقید کا شکار

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین اپنی نئی ویب سیریز ’تالی‘ میں ٹرانس ایکٹیوسٹ کا کردار ادا کرنے پر تنقید کا شکار ہیں۔سابق مس یونیورس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ نئی ویب سیریز ’تالی‘ سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں اداکارہ کو سرخ اور سبز ساڑھی میں ملبوس اور ماتھے پر ایک بڑی مرون رنگ کی بِندی لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)


ویب سیریز ’تالی‘ ایک گوری ساونت نامی ٹرانسجینڈر کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔اس لیے زیادہ تر لوگ سشمیتا سین کے ویب سیریز میں ٹرانس ایکٹیوسٹ کا کردار ادا کرنے پر خوش نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک ٹرانسجینڈر برادری کی مناسب نمائندگی کرنے کے لیے اس کردار کے لیے کسی خاتون اداکارہ کے بجائے کسی ٹرانسجینڈر کو ہی کاسٹ کیا جانا چاہیے تھا۔