عمران اسماعیل نے نیا پارٹی سانگ ریلیز کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے نیا پارٹی سانگ جاری کر دیا ہے۔سابق گورنر سندھ، عمران اسماعیل نے ’تبدیلی آئی رے‘ کے بے حد مقبول ہونے کے بعد نیا پارٹی سانگ ’سارے نکلو‘ جاری کیا ہے جو کہ پی ٹی آئی کے ممکنہ مارچ کے لیے بنایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے نئے ترانے میں عوام کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی مدد کے لیے سڑکوں پر نکلنے کی ترغیب دی گئی ہے۔عمران اسماعیل کا یہ نیا پارٹی سانگ 3 منٹ 59 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔


گانے کی ویڈیو میں عمران خان کے جدوجہد کے دنوں کے ذکر کیا گیا ہے۔عمران اسماعیل کا یہ گانا اپنے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سارے نکلو پاکستان کے لیے، ایک نیا ترانا ہے، عمران خان کا پیغام اس میں اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے، یہ ترانہ عوام کی آواز ہے، امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گا۔