رتیک روشن کی صبا آزاد کیساتھ نئی تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار رتیک روشن اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔رہتیک روشن اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ اکثر ہی مختلف تقریبات میں شرکت کرتے نظر آتے ہیں۔
حال ہی میں اتوار کو اس جوڑی کو ممبئی میں میک اپ آرٹسٹ وجے پالنڈے کی منگنی کی تقریب میں دیکھا گیا۔ اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے دونوں نے سفید لباس کا انتخاب کیا، صبا آزاد سفید رنگ کے کراپ ٹاپ اور میچنگ پینٹ میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔دوسری جانب رہتیک روشن سفید رنگ کا کوٹ سوٹ پہنے بہت پُرکشش نظر آرہے تھے۔