اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار رتیک روشن اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں . رہتیک روشن اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ اکثر ہی مختلف تقریبات میں شرکت کرتے نظر آتے ہیں .
حال ہی میں اتوار کو اس جوڑی کو ممبئی میں میک اپ آرٹسٹ وجے پالنڈے کی منگنی کی تقریب میں دیکھا گیا . اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے دونوں نے سفید لباس کا انتخاب کیا، صبا آزاد سفید رنگ کے کراپ ٹاپ اور میچنگ پینٹ میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں . دوسری جانب رہتیک روشن سفید رنگ کا کوٹ سوٹ پہنے بہت پُرکشش نظر آرہے تھے .