عالیہ بھٹ کا ’چاٹ ڈے‘
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بہن شاہین بھٹ کے ساتھ چاٹ ڈے منایا۔عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں چاٹ کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے اسے چاٹ ڈے کا نام دیا اور بہن شاہین کو بھی ٹیگ کیا۔
اس سے قبل عالیہ نے پانی پوری کی فوٹو بھی شیئر کی اور اس کی کیپشن میں پوری کی طاقت لکھا۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ رواں سال 14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھی ہیں اور اب اس جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع ہے۔