شیری رحمٰن عمران خان پر برس پڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سیلاب سے دوچار ہے اور عمران خان عجیب و غریب حلف لے رہے ہیں . ایک بیان میں شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت بھی کنٹینرز پر بیٹھ کر لوگوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، لانگ مارچ ہم نے بھی کیے تھے، یہ کہتے ہیں جلاؤ گھیراؤ کرو، ڈنڈے برساؤ .


انہوں نے کہا کہ سیلاب سے نقصانات 40 ارب ڈالر سے زیادہ ہو سکتے ہیں، سیلاب کے باعث مزید ایک کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا سکتے ہیں .
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان زیرو پوائنٹ بنا ہوا ہے، ماحولیاتی مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو بڑے مسائل ہوں گے . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا کی آنکھیں سیلاب کی تباہ کاریوں پر نم ضرور ہیں لیکن وہاں بھی چین سپلائی کا مسئلہ ہے . وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پہلی دفعہ اقوام متحدہ کی اسمبلی میں پاکستان کا اتنا مضبوط مقدمہ لڑا گیا، فضائی آلودگی کے مسئلے پر کافی کام کیا ہے یہ مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں .

. .

متعلقہ خبریں