شیری رحمٰن عمران خان پر برس پڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سیلاب سے دوچار ہے اور عمران خان عجیب و غریب حلف لے رہے ہیں۔ایک بیان میں شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت بھی کنٹینرز پر بیٹھ کر لوگوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، لانگ مارچ ہم نے بھی کیے تھے، یہ کہتے ہیں جلاؤ گھیراؤ کرو، ڈنڈے برساؤ۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے نقصانات 40 ارب ڈالر سے زیادہ ہو سکتے ہیں، سیلاب کے باعث مزید ایک کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا سکتے ہیں۔
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان زیرو پوائنٹ بنا ہوا ہے، ماحولیاتی مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو بڑے مسائل ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا کی آنکھیں سیلاب کی تباہ کاریوں پر نم ضرور ہیں لیکن وہاں بھی چین سپلائی کا مسئلہ ہے۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پہلی دفعہ اقوام متحدہ کی اسمبلی میں پاکستان کا اتنا مضبوط مقدمہ لڑا گیا، فضائی آلودگی کے مسئلے پر کافی کام کیا ہے یہ مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں۔

Recent Posts

چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چند دنوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع…

5 mins ago

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد…

14 mins ago

احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر…

18 mins ago

بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ میں حملہ

اترکھنڈ(قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران بوتل سے حملہ…

27 mins ago

مداح نے درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا، ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ) اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کے دوران خاتون مداح…

32 mins ago

صاحبہ کا لڑکیوں کو پرنس چارمنگ کے انتظار کی بجائے جلدی شادی کرنے کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کا کہنا ہے کہ کسی…

37 mins ago