حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم سکینڈل سے متعلق اجلاس ہوا۔ حکومت نے پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند ظاہر کردی۔ وزیرِ اعظم نے وزارت قومی غذائی تحفظ کی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی چار روز میں کسانوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر رانا تنویرایم ڈی پاسکو عماد نذیر احمد اور سیکرٹری فوڈ معظم اقبال بھی شریک ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری میں حائل رکاوٹوں اور بار دانے کے حصول میں کسانوں کو درپیش مشکلات کا بھی نوٹس لیا،استفسار کیا کہ کسانوں کو بار دانے کے حصول میں مشکلات کیوں درپیش ہیں؟

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے:کسانوں کو انکی محنت کا معاوضہ بروقت پہنچائیں گے، کسانوں کے معاشی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے افسران کو گندم خریداری اور موقع پر جاکر خود نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرنے جارہی ہے۔

شہباز شریف نے وزارت قومی غذائی تحفظ کی کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی چار روز میں کسانوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔

Recent Posts

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

4 mins ago

مرد حضرات سُکینہ کی تعریف کیسے کرتے ہیں: اداکارہ کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سکینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرد حضرات اُن کی…

16 mins ago

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

30 mins ago

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

43 mins ago

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

56 mins ago

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

1 hour ago