کالا قانون ہے۔۔۔ 62 ون ایف کا مکمل خاتمہ کیا جائے ۔۔۔وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے بھی مطالبہ کر دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی 62 ون ایف کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کے لیے یہ بہترین وقت ہے لہٰذا 62 ون ایف کے قانون کو مکمل ختم ہونا چاہیے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے کہا کہ 62 ون ایف کے خاتمے کی بجائے اس میں ضروری ترامیم ہونی چاہئیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے چند روز قبل ایک سماعت میں 62 ون ایف کو کالا قانون قرار دے چکے ہیں۔