اچھی خبر۔۔۔روپے کی حاکمیت برقرار ۔۔۔ڈالر کی قدر میں آج پھر بہت بڑی کمی ۔۔۔نئی قیمت کیا ہے۔۔۔؟

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے . 22 ستمبر سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے .

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 95 پیسے سستا ہوکر 217 روپے 97 پیسے پر بند ہوا . آج منگل کے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے .

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر مزید سستا ہوکر 217 روپے پر آگیا . انٹربینک میں 22 ستمبر سے اب تک ڈالر 22 روپے 71 پیسے تک سستا ہوچکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں