اقرا عزیز کی ہوا سے لطف اندوز ہوتےہوئے وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپنی جاندار اداکاری سے پاکستان سمیت سرحد پار مداحوں سے بھی داد سمیٹنے والی اداکارہ اقرا عزیز کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ اقرا عزیز انے اپنی ایک ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی ہے جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ تازہ ہوا سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz)


اس سے قبل بھی اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دیکھا گیاکہ اقراء عزیز کہہ رہی ہیں کہ وہ اصل میں اتنی خوبصورت نہیں ہیں جتنی وہ کیمرے میں نظرآتی ہیں۔جس پر اقراعزیز کا دوست اُنہیں کہتا کہ جو جیسا ہوتا ہے وہ کیمرے میں ویسا ہی نظر آ تا ہے، اس ویڈیو پر اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹس بھی آ چکے ہیں۔

واضح رہےکہ 28دسمبر 2019 کو اقر عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھے، اقرا عزیز نے اپنی زندگی کے سب سے اہم دِن کے موقع پر سُرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اُن کے شوہر یاسر حسین نے آف وائٹ رنگ کی خوبصورت شیروانی پہنی تھی۔