مخالفین کی جاسوسی حلال تو اپنی حرام کیسے؟ عمران کے بیان پر مریم کا ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مریم نواز نے آڈیو لیکس سے متعلق عمران خان کےبیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے . ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بطور وزیراعظم عمران خان نے مخالفین کی ریکارڈنگ کو یہ کہہ کر جائز قرار دیا کہ یہی تو ایجنسیوں کا کام ہے،

ماضی میں اگر مخالفین کی جاسوسی حلال تھی تو آج اُن کی اپنی جاسوسی حرام کیسے ہوگئی؟انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کو تکلیف اس بات کی ہے کہ اُنہیں اب اپنے مطلب کی جے آئی ٹی نہیں ملے گی .

. .

متعلقہ خبریں