بھارتی اداکارہ نین تارا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش پر بھی تنازعہ،وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ نین تارا اور وگنیش شوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متنازع بن گئی، تامل ناڈو کی حکومت نے بچوں کی پیدائش سے متعلق والدین سے وضاحت طلب کرلی . نیانتھارا نے اپنے مداحوں کو اس وقت سرپرائز کردیا جب انہوں نے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کا اعلان کیا .

انہوں نے سوشل میڈیا پر بچوں کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں

تاہم نین تارا کے ہاں بچوں کی پیدائش سے متعلق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ان کے ہاں بچے سیروگیسی کی مدد سے پیدا ہوئے ہیں . ماہرین قانون کا ماننا ہے کہ بھارت میں رواں برس جنوری سے سیروگیسی کی مدد سے بچوں کی پیدائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے، تاہم کچھ مخصوص صورتحال میں اس کی اجازت دی گئی ہے . ان قیاس آرائیوں پر ریاست تامل ناڈو کے وزیر صحت ایم سبرامنیئم نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت اس معاملے میں نین تارا اور وگنیش سے وضاحت طلب کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں