ممبئی(قدرت روزنامہ) جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ نین تارا اور وگنیش شوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متنازع بن گئی، تامل ناڈو کی حکومت نے بچوں کی پیدائش سے متعلق والدین سے وضاحت طلب کرلی۔ نیانتھارا نے اپنے مداحوں کو اس وقت سرپرائز کردیا جب انہوں نے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کا اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بچوں کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں
تاہم نین تارا کے ہاں بچوں کی پیدائش سے متعلق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ان کے ہاں بچے سیروگیسی کی مدد سے پیدا ہوئے ہیں۔ ماہرین قانون کا ماننا ہے کہ بھارت میں رواں برس جنوری سے سیروگیسی کی مدد سے بچوں کی پیدائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے، تاہم کچھ مخصوص صورتحال میں اس کی اجازت دی گئی ہے۔ ان قیاس آرائیوں پر ریاست تامل ناڈو کے وزیر صحت ایم سبرامنیئم نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت اس معاملے میں نین تارا اور وگنیش سے وضاحت طلب کرے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…