“میرے پاس تم ہو” ڈرامے کی اداکارہ مہربانو نے بھی شادی کرلی، تصاویر وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کے مشہور ڈرامہ “میرے پاس تم ہو ” کی اداکارہ مہر بانو نے شادی کر لی ہے، اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق میک اپ آرٹسٹ سعد سمیع نے مہربانو کی مہندی اور بارات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں،

تاہم انہوں نے اداکارہ کی شادی سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔میک اپ آرٹسٹ نے 8 اکتوبر کو مہربانو کی مہندی کی ویڈیو شیئر کی جب کہ 9 اکتوبر کو انہوں نے ان کی بارات کی ویڈیو شیئر کی، جس میں مہربانو کو عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی شادی کہاں اور کس تاریخ کو ہوئی؟

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Saad Sami (@saad.samie)


دوسری جانب اداکارہ نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر نہیں کیں اور نہ اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے ۔یاد رہے کہ اداکارہ نے رواں برس فروری میں پروڈیوسر شاہ رخ علی کے ساتھ خاموشی سے منگنی کی تھی اور انہوں نے اپنی منگنی سے متعلق بھی باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Saad Sami (@saad.samie)