اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار رومیسہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔حال ہی میں ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کو دیکھنے کے بعد رومیسہ خان صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا شکار ہیں۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں ٹک ٹاکر ڈانس کر رہی ہیں اور ویڈیو میں لکھا ہوا ہے کہ وہ دوست جو دونوں کسی ایک سے نفرت کرتے ہوں۔ویڈیو کے کیپشن میں رومیسہ خان نے لکھا ہے کہ اپنے دوستوں کو ٹیگ کریں اور انہیں سوچنے دیں کہ آپ کس کے بارے میں بات کر رہے۔اس سے قبل انٹرویو میں رومیسہ خان نے پاکستان میں ڈیٹنگ کلچر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت بدل گیا ہے اور بہت سی چیزیں جو ثقافتی طور پر ممنوع سمجھی جاتی تھیں ،لوگوں کے لیے قابل قبول ہوتی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیٹنگ کلچر کو ہمیشہ حقیر نظر سے دیکھا جاتا رہا ہے اور اب بھی اسے پاکستان میں قبول نہیں کیا گیا لیکن شوبز کے لیے چیزیں بدل گئی ہیں اور مداح ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے والے ستاروں کے حوالے سے زیادہ ناگوار نہیں ہیں، اور کئی بار مداحوں کو اپنے پسندیدہ ستاروں کے رشتے میں ہونے کے بارے میں پہلے سے ہی معلوم ہوتا ہے۔
رومیسہ نے کہا کہ ہاں اب ڈیٹنگ کچھ زیادہ ہی قابل قبول ہوتی جا رہی ہے اور وہ کسی کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے پر فیصلہ نہیں کرتیں لیکن ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہتے ہیں، اس لیے اگر آپ ڈیٹنگ کر رہے ہیں تو باہر جائیں اور ڈیٹ کریں لیکن آپ جو کچھ کرتے ہیں اسے صحیح کہنا شروع نہ کردیں۔
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ہمیں ثقافت کا احترام کرنا چاہئیے لیکن سوسائٹی نے ہی ہمارے لیے یہ مشکلات پیش کی ہیں کیونکہ نکاح جیسے خوبصورت رشتے پر لوگ اس وقت تک راضی نہیں ہوتے جب تک لڑکا اپنے پیروں پر کھڑا نہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں لڑکا چھوٹا ہے ابھی کچھ نہیں کماتا اور اس وقت تک لڑکے کی عمر نکل جاتی ہے، لوگ یہ نہیں سوچتے کہ لڑکی اپنے نصیب سے بھی بہت کچھ لاتی ہے۔رومیسہ خان نے کہا کہ اس لیے آج کل کی نوجوان نسل ڈیٹنگ کی طرف راغب ہو رہی ہے کیونکہ انہیں پتہ ہے جب تک ہم پیروں پر کھڑے نہیں ہونگے ہماری شادی نہیں ہوگی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کی دوستی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا…
برطانوی(قدرت روزنامہ)سویڈش دواساز کمپنی ایسٹرا زینیکا نے اپنی کوروناویکسین دنیابھرسے واپس منگوالی۔ برطانوی میڈیا کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئرلینڈ کی ٹیم کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے…