ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سرکاری ملازم نکلی، کس شعبے سے منسلک؟ اہم انکشاف
لاہور (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاکر عائشہ اکرم پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بطور اسٹاف نرس ملازم ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے بھی تصدیق کردی۔رپورٹ کے مطابق عائشہ اکرم کی ڈیوٹی پی آئی سی کی ایمرجنسی میں ہے۔ اور اسے دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرنے پر دو دفعہ انتباہی نوٹسز بھی جاری ہوچکے ہیں۔
مینار پاکستان پر بدتہذیبی کا شکار خاتون سرکاری ملازم نکلی
عائشہ اکرم کو پی آئی سی میں دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک بناتے دیکھا جا سکتا ہے
عائشہ اکرم پی آئی سی کی ایمرجنسی میں بطور سٹاف نرس کام کرتی ہیں
عائشہ اکرم تین سال قبل کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں بطور نرس ڈیوٹی سرانجام دیتی تھیں pic.twitter.com/1SU23sn3lt— Muhammad Asim Naseer (@AsimNaseer81) August 19, 2021
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عائشہ اکرم تین سال قبل کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں بطور نرس ملازم تھی جہاں سے سفارش پر اس کا پی آئی سی میں تبادلہ ہوا ۔ ذرائع کے مطابق عائشہ اکرم کو ڈیوٹی کے دوران بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی رہتی تھی جس کے باعث انہیں موبائل استعمال کرنے پر دو بار نوٹسز بھی جاری ہوئے جبکہ کئی دفعہ مریضوں کے لواحقین سے جھگڑے کی نوبت بھی آئی ۔ کئی ٹک ٹاک ویڈیوز عائشہ اکرم نے پی آئی سی میں نرس کی یونیفارم میں اور دوران ڈیوٹی بنائیں۔
عائشہ اکرم پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سٹاف نرس ہیں ، اسپتال انتظامیہ
عائشہ اکرم کو پی آئی سی میں دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک بناتے دیکھا جا سکتا ہے
عائشہ اکرم پی آئی سی کی ایمرجنسی میں بطور سٹاف نرس کام کرتی ہیں اسپتال انتظامیہ pic.twitter.com/1RKHqYFeLL
— Basharat Ali Bhatti (@BasharatAliBh18) August 19, 2021