ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سرکاری ملازم نکلی، کس شعبے سے منسلک؟ اہم انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاکر عائشہ اکرم پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بطور اسٹاف نرس ملازم ہے . ہسپتال انتظامیہ نے بھی تصدیق کردی .

رپورٹ کے مطابق عائشہ اکرم کی ڈیوٹی پی آئی سی کی ایمرجنسی میں ہے . اور اسے دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرنے پر دو دفعہ انتباہی نوٹسز بھی جاری ہوچکے ہیں .

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عائشہ اکرم تین سال قبل کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں بطور نرس ملازم تھی جہاں سے سفارش پر اس کا پی آئی سی میں تبادلہ ہوا . ذرائع کے مطابق عائشہ اکرم کو ڈیوٹی کے دوران بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی رہتی تھی جس کے باعث انہیں موبائل استعمال کرنے پر دو بار نوٹسز بھی جاری ہوئے جبکہ کئی دفعہ مریضوں کے لواحقین سے جھگڑے کی نوبت بھی آئی . کئی ٹک ٹاک ویڈیوز عائشہ اکرم نے پی آئی سی میں نرس کی یونیفارم میں اور دوران ڈیوٹی بنائیں . . .

متعلقہ خبریں