عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کامقدمہ درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کارپوریٹ بینکنگ سرکل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کامقدمہ درج کر لیا . ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی ملزمان نجی بینک اکاؤنٹ کے بینفشری ہیں .

مقدمےمیں سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سیدیونس، طارق شیخ، طارق شفیع نامزد ہیں .
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکاؤنٹ تھا نجی بینک کا منیجر بھی مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاؤنٹ بنایا گیا بینک منیجرنےغیر قانونی اکاؤنٹ آپریٹ کرنےکی اجازت دی اکاؤنٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے21لاکھ ڈالر آئے .
متن کے مطابق تحریک انصاف نےعارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا ابراج گروپ کمپنی نے تحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے، بیان حلفی جھوٹا اورجعلی ہے ووٹن کرکٹ کلب سے 2مزید اکاؤنٹ سے رقم وصول ہوئی نجی بینک کےسربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی .

. .

متعلقہ خبریں