الیکشن کمیشن کا ضمنی اور کراچی بلدیاتی الیکشنز وقت پر کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن اور کراچی کے بلدیاتی انتخاب مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ کرلیا . وفاقی وزارت داخلہ کے ضمنی الیکشنز کے التوا سے متعلق خط پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا .

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این اے 45 کرم کے سوا تمام قومی اور صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہی ہوں گے .
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این اے 45 ضلع کرم کا انتخاب 16 اکتوبر کو نہیں ہوگا . الیکشن کمیشن اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہی ہوں گے . الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کی حکومتی درخواست پر سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع او ر ڈی جی ملٹری آپریشنز کو طلب کیا تھا .
ای سی پی نے اس حوالے سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور آئی جی کو بھی طلب کیا . حکومت نےقومی اور پنجاب اسمبلی کی 12اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکی استدعا کررکھی تھی .

. .

متعلقہ خبریں