ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج میں 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی شامل ہیں۔پاک فوج میں ترقی پانے والے دیگر میجر جنرلز میں انعام حیدر ملک، فیاض حسین شاہ اور نعمان زکریا شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں محمد ظفر اقبال، ایمن بلال ظفر، احسن گلریز، سید عامر رضا بھی شامل ہیں۔پاک فوج میں ترقی پانے والے 12 میجر جنرلز کی فہرست میں شاہد امتیاز، منیر افسر، یوسف جمال اور کاشف نذیر کے نام بھی موجود ہیں۔