نیہا راجپوت کی گلیمرس تصاویر دیکھتے ہی ان کے چاہنے والے حیران رہ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ماڈلنیہا راجپوت نے ایک بار پھر شیئر کیں اپنی کچھ گلیمرس تصاویر جنھیں دیکھتے ہی ان کے چاہنے والے حیران رہ گئے۔ان تصاویر کو ان کے چاہنے والے اور ان کی ساتھی ٹاپ پاکستانی ماڈلز کافی پسند کر رہی ہیں اور تعریفی کلمات بھی لکھ رہی ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جنہیں ان کا یہ انداز پسند نہیں آیا اور انہوں نے ماڈل کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔
تصاویر دیکھیں:

33 2 1 300x168

33 13 255x300

33 12 248x300

33 11 238x300

33 10 220x300

33 9 222x300

33 8 218x300

33 7 221x300

33 6 1 221x300

33 5 1 250x300

33 4 1 247x300

33 3 1 300x300


اس سے قبل نیہا نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ میں اور شہباز تاثیر ہمارے خاندان کے نئے رکن شاویز علی تاثیر کو دنیا سے متعارف کروا کر بہت خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ہم اپنی خوشیوں کے لیے ہمیشہ اللّہ کے شُکر گزار ہیں اور اپنے چھوٹے کے ساتھ زندگی کے قیمتی لمحات سے لطف اندوز ہونے میں بہت مصروف ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ماں بننے سے میری زندگی بدل گئی ہے اور میں ہر روز بہت شکر گزار محسوس کرتی ہوں، ان ننھے ہاتھوں کا میری انگلی پکڑنا، میرے لیے دُنیا کی سب سے خاص اور قیمتی خوشی لگ رہی ہے۔
33 14 254x300
نیہا راجپوت نے لکھا کہ بے خواب راتیں اور زبردست جذبات نے مجھے یہ سکھایا ہے کہ کس طرح صبر کرنا ہے۔یاد رہے کہ شہباز تاثیر نے گزشتہ برس دسمبر میں ماڈل نیہا راجپوت سے دوسری شادی کی تھی اور رواں سال اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
اس سے قبل شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا راجپوت پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کر رہی ہیں۔