لاہور میں موسمِ سرما کی پہلی بارش
لاہور (قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش نے سردیوں کی آمد کی نوید سنا دی۔لاہور میں رات کے وقت پہلے تیز ہوا کے ساتھ آسمان پر گہرے بادل چھائے اور پھر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگئی۔
مال روڈ، گڑھی شاہو، علامہ اقبال روڈ، محمد نگر، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، مغلپورہ، پانی والا تالاب اور سمن آباد سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔ماہرین نے تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کو موسم سرما کی پہلی بارش قرار دیتے ہوئے اسے سردیوں کی آمد قرار دیا ہے۔