موجودہ حکومت دسمبر بھی نہیں دیکھے گی، عمران اسماعیل
کراچی (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت دسمبر بھی نہیں دیکھے گی۔کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آڈیو لیکس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جتنا بڑا جرم اتنا بڑا عہدہ، چوروں کو لا کر بیٹھا دیا۔
اس موقع پر علی زیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے گورنر لگنے سے سب سے زیادہ فائدہ ہمارا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، تمام حلقوں میں الیکشن ایک ساتھ کرائیں، ان لوگوں نے حکومت میں آ کر کچھ نہیں کیا۔