اوبر کا کراچی، اسلام آباد سمیت 5 شہروں میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رائیڈ شیئرنگ کمپنی اوبر نے کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔اوبر نے ویب سائٹ پر جاری بیان جاری بیان میں کہا کہ اوبر پاکستان میں کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے، ہم ان 5 شہروں میں اپنے ذیلی برانڈ کریم کی سروسز جاری رکھیں گے جبکہ لاہور میں اوبر کے آپریشنز بدستور جاری رہیں گے۔
کمپنی نے بتایا کہ وہ لاہور میں اپنی سروسز جاری رکھے گی اور نئی پروڈکٹ متعارف کرائے گی تاکہ اوبر سے پیسے کمانے والوں کو اس مشکل وقت میں سپورٹ کیا جاسکے۔مزید بتایا گیا کہ پانچ شہروں کے رائیڈرز اور پارٹنرز کو بتا دیا گیا ہے کہ کس طرح وہ باآسانی کریم پر منتقل ہوسکتے ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ جب ہم نے کریم کو خریدا تھا تو ہمیں یقین تھا کہ دونوں کمپنیاں ایک دوسرے کی طاقت اور کمزوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مل کر کام کریں گی اور خطے میں بہتر خدمات فراہم کریں گی۔
کمپنی نے بتایا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ ہماری ٹیم کے لیے یہ ‘مشکل وقت’ ہے، جنہوں نے گزشتہ کئی برسوں کے دوران بزنس کو پروان چڑھانے میں سخت محنت کے ساتھ کام کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہم ہر کسی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور ہماری ترجیح کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اوبر ایپ سے منسلک ملازمین، ڈرائیورز، رائیڈرز اور ہیرو پارٹنرز پر اثرات کو کم کرنا ہے۔
اوبر نے جنوری 2020 میں مراکش سے پاکستان تک کام کرنے والی کمپنی کریم کو 3 ارب 10 کروڑ ڈالرز (4 کھرب 80 ارب پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدنے کا عمل مکمل کیا تھا۔اس وقت بتایا گیا تھا کہ کریم اور اوبر خطوں میں کام خودمختار برانڈز کے طور پر کام کریں گے۔معاہدے کے مطابق اوبر نے مشرق وسطی میں کریم کے نقل و حمل اور ادائیگی کے کاروبار حاصل کیے ہیں، جس میں مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت بڑی مارکیٹیں شامل ہیں۔

Recent Posts

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

3 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

21 mins ago

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

40 mins ago

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

57 mins ago

مرد حضرات سُکینہ کی تعریف کیسے کرتے ہیں: اداکارہ کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سکینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرد حضرات اُن کی…

1 hour ago

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

1 hour ago