عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب بنانے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہاشم ڈوگر کی جگہ وزارت داخلہ کا چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے . پاکستان تحریک انصاف نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی وزارت داخلہ کے لیے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے نام کی منظوری بھی دے دی ہے .


ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو وزیراعلیٰ کا مشیر برائے داخلہ بنایا جائے گا . خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب میں وزارت داخلہ کا منصب خالی تھا .
گزشتہ روز سابق وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے ذاتی وجوہات کی بنا وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس حوالے سے انہوں نے ایک ٹوئٹ میں ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ بھی شیئر کیا .


ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ آج میں نے چند ناگزیر اور ذاتی وجوہات کی بنا پر وزارت سے استعفیٰ دیا ہے تاہم میں آگے بھی پی ٹی آئی کے ادنیٰ کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا .

. .

متعلقہ خبریں