ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: محمد رضوان کی حکمرانی بدستور قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی حکمرانی برقرار ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے محمد رضوان کا پہلا نمبر ، بھارت کے سوریا کمار یادیو کا دوسرا نمبر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تیسرا نمبر بدستور برقرار ہے۔
جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلی، افغانستان کے راشد خان دوسری اور سری لنکا کے ونندو ہسارنگا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
پاکستان کے شاداب خان 14ویں نمبر پر آ گئے جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف 15 ویں نمبر پر چلے گئے۔ٹی ٹوئنٹی آل راونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا دوسرا اور انگلینڈ کے معین علی کا تیسرا نمبر ہے۔