ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: محمد رضوان کی حکمرانی بدستور قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی حکمرانی برقرار ہے . تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی .

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے محمد رضوان کا پہلا نمبر ، بھارت کے سوریا کمار یادیو کا دوسرا نمبر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تیسرا نمبر بدستور برقرار ہے .
جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں . ٹی ٹوئنٹی بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلی، افغانستان کے راشد خان دوسری اور سری لنکا کے ونندو ہسارنگا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں .
پاکستان کے شاداب خان 14ویں نمبر پر آ گئے جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف 15 ویں نمبر پر چلے گئے . ٹی ٹوئنٹی آل راونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا دوسرا اور انگلینڈ کے معین علی کا تیسرا نمبر ہے .

. .

متعلقہ خبریں