منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز باعزت بری
لاہور(قدرت روزنامہ) اسپیشل سینٹرل کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بری کردیا۔خصوصی عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز پیش نہیں ہوئے۔
ان کے وکیل امجد پرویز نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی کہ شہباز شریف سرکاری مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے اور حمزہ کی طبیعت ناساز ہے۔اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں اور محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو مقدمے سے باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا۔