ڈالر نے روپے کی اونچی اڑان روک دی اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے بعد پہلی مرتبہ ڈالر مہنگا ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ڈالر نے روپے کی اونچی اڑان روک دی، اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے بعد پہلی مرتبہ ڈالر مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کے وزارت خزانہ سنبھالنے کے بعد گزشتہ دو ہفتوں سے زائد دورانیے کے دوران ڈالر مسلسل سستا ہوتا رہا، انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ کئی روز سے ڈالر کی قیمت میں یومیہ 1 روپے سے زائد کمی ہوتی رہی، تاہم منگل کے روز اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے بعد پہلی مرتبہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے کم کی کمی ہوئی، جبکہ بدھ کے روز 3 ہفتوں کے بعد پہلی مرتبہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔

رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت 217 روپے 88 پیسے ہو گئی۔
بدھ کو دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 218 روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی تھی، بعد ازاں کاروباری روز کے اختتام پر مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ انٹربینک میں 22 ستمبر سے اب تک ڈالر کی قدر میں 23 روپے تک کمی آچکی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے سے حکومت کے ذمے بیرون قرضوں کے بوجھ میں بھی ڈھائی ہزار ارب روپے سے زائد کی کمی ہو چکی۔ جبکہ مفتاح اسماعیل کے مستعفی ہونے سے قبل سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ شہباز شریف اور ان کے اتحادیوں کی وفاقی حکومت کے پہلے 5 ماہ میں صرف ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے قرضوں کے حجم میں 7 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

49 mins ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

60 mins ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

1 hour ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

1 hour ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

2 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

2 hours ago