خشک کیلوں کااستعمال لازمی کرتے ہیں کیونکہ۔۔افریقہ کے لوگ کیسے اورکون سی بیماری دورکرنےکے لیے خشک کیلے کااستعمال کرتے ہیں؟جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیلے کے منفرد اور میٹھے ذائقے کی وجہ سے بچے بڑے سب شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ خشک کیلا بھی انتہائی فائدہ مند خوراک کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے۔ افریقہ میں لوگ خشک کیلے کو اپنی صحت کے بہت سے مسائل حل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ کیلے کو خشک کیسے کریں؟ کیلے کا چھلکا اتار کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اگر چاہیں تو ذائقہ بڑھانے کے لئے کسی پھل کے جوس میں ڈبو کر اوپر سے ہلکی کا دار چینی کا پاؤڈر چھڑک لیں ورنہ ایسے ہی برتن میں رکھ کر کسی جالی دار ڈھکن سے ڈھک کر دھوپ میں سکھا لیں۔ سکھانے کے بعد اس کو پیس کر ائیر ٹائٹ ڈبے میں محفوظ کرلیں۔ اب یہ خشک کیلے آپ وقت ضرورت لمبے عرصے تک استعمال کرسکتے ہیں۔

خشک اور تازہ کیلوں میں کیا فرق ہے؟ تازہ کیلے بھی ہماری صحت کے لئے بہت مفید ہیں لیکن جہاں تک بات ہے خشک کیلوں کی تو ان سے مراد یہ ہوتی ہے کہ کیلے کا تمام پانی سکھا لیا جائے۔ خشک کیلے کا پاؤڈر غذائیت میں بھرپور ہوتا ہے اور اس کے ہر چمچ کے ساتھ فائبر، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس عام کیلوں کی نسبت چار گنا زیادہ ملتے ہیں۔ یعنی جو غذائیت آپ کو ایک کیلا کھانے سے ملتی تھی اب وہی فائدے ایک چمچ پاؤڈر استعمال کرنے سے مل جائیں گے۔ خشک ہونے کی وجہ سے یہ کسی بھی وقت استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کے لئے کسی خاص موسم کی ضرورت نہیں۔ کیلے کے سلائس کو خشک کرے چپس بنا کر اسنیکس کی طرح بھی کھایا جاسکتا ہے افریقہ میں خشک کیلا کیسے استعمال کرتے ہیں؟ افریقہ میں رہنے والے کیلے کو خشک کرکے پیس کر اس کا آٹا بنا لیتے ہیں اس کے بعد پیٹ کے مسائل جیسے مروڑ ہاضمے کی خرابی یا اسہال کی صورت میں ایک چائے کا چمچ کیلے کا پاؤڈر ایک گلاس دودھ میں ملا کر پیتے ہیں اس سے پیٹ کی تکلیف جاتی رہتی ہے