دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑدی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی اور شوہر رنویر سنگھ میں طلاق سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔دپیکا پڈوکون نے گزشتہ روز امریکی اداکارہن اور برطانوی شاہی خاندان کی منحرف بہو، میگھن مارکل کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔
اس دوران دپیکا پڈوکون نے ذہنی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سمیت اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بھی بات کی۔میگھن مارکل کی پوڈ کاسٹ کے دوران دپیکا پڈوکون نے کئی دنوں سے رنویر سنگھ کے ساتھ طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر پہلی بار ردِ عمل کا اظہار کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)


دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ وہ اور رنویر سنگھ دونوں اپنے پروجیکٹس میں مصروف ہیں، دونوں کام کر رہے ہیں اور رنویر سنگھ اپنے ایک پروجیکٹ کے سبب ہی اُن سے ایک ہفتے سے دور ہیں۔
دپیکا پڈوکون کا بتانا تھا کہ رنویر سنگھ ایک ہفتے کے لیے میوزک فیسٹیول میں مصروف تھے اور آج وہ واپس آئے ہیں، وہ مجھ سے مل کر، میرا چہرہ دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔دپیکا پڈوکون نے اس پوڈ کاسٹ کے دوران اپنے مداحوں کو واضح کیا کہ ہم دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہے اور ہم ایک ساتھ ہیں۔