فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی نکاح لُک وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت معروف جوڑی ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی نکاح لُک انٹرنیٹ صارفین کو خوب بھا گئی ہے۔ہانیہ عامر اور فرحان سعید آج کل ایک کلوتھنگ برانڈ کے لیے فوٹوشوٹس میں مصروف ہیں جسے انٹرنیٹ پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
گلوکار فرحان سیعد اور اداکارہ ہانیہ عامر کا حال ہی میں کروایا گیا برائیڈل فوٹو شوٹ کے بعد اب نکاح لُک وائرل ہو گیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)


اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ سے ایک ساتھ ایسی شہرت پائی ہے کہ اب شائقین اس جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
جہاں اس جوڑی کا ایک ساتھ نیا پروجیکٹ آنے والا ہے وہیں اِنہوں نے نیا، خوبصورت فوٹو شوٹ کروایا ہے جسے دیکھ کر صارفین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)


واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے حال ہی میں ایک ایوارڈ شو میں بھی ایک ساتھ پرفارمنس دی تھی جسے بے حد پسند کیا گیا تھا۔دوسری جانب اسی شو میں فرحان سعید کی اہلیہ، عروہ حسین نے اداکارہ زارا نور عباس کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔