نیب کے ڈائریکٹر جنرلز کے تبادلے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) کے مختلف ڈائریکٹر جنرلز کے تبادلے کیے گئے ہیں . توسیع حاصل کرنے والے ڈی جی نیب پشاور بریگیڈئیر ریٹائرڈ فاروق کو تبادلہ کر کے نیب ہیڈ کوارٹرز بھیج دیا گیا ہے .


پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں بریگیڈئیر ریٹائرڈ فاروق کی مدتِ ملازمت میں توسیع دی گئی تھی . جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی نیب بلوچستان نعمان اسلم کو ڈی جی نیب پشاور تعینات کیا گیا ہے .
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ظفر اقبال کو ڈی جی نیب بلوچستان تعینات کر دیا گیا ہے . جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر نیب کے پی اظہار احمد کو نیب ہیڈ کوارٹرز بلا لیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں