اگر میں کرپٹ ہوتا تو نوازشریف کی طرح دم دبا کر باہر بھاگ جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ زنجیریں توڑی جاتی ہیں، آزادی چھیننا پڑتی ہے، جیل تو چھوٹی چیز ہے میں جان بھی دے سکتا ہوں، میں کرپٹ نہیں، اگر کرپٹ ہوتا تو نواز شریف کی طرح دم دبا کر باہر بھاگ جاتا۔زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے میدان میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے طلبہ کو مخاطب کرکے کہا کہ آج آپ لوگوں نے میری بات بہت آرام سے بات سننی ہے۔ یوتھ پر تاریخ میں لازم ہوجاتا ہے کہ باہر نکلیں۔ ارسطو نے کہا کہ معاشرے میں ناانصافی ہو تو تمام لوگ اس کے خلاف ہوں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ بزدل اور خود غرض لوگ ہی نہیں کھڑے ہوں گے۔ نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد ہے۔ اگر کسی نے ملک میں ڈاکا مارنا ہے تو میں ان چوروں کے سامنے کھڑا ہوا ہوں۔ ہر روز میرے خلاف نیا مقدمہ درج ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے ضمانت کروانے کے لیے عدالت جاؤں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کرکٹ سے سیاست تک چیلنج لیے۔ انسان کی پرواز میں سب سے بڑی رکاوٹ ایک ہے اور وہ ہے خوف۔ بزدل انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔نواز شریف ہر مشکل وقت میں باہر چلا جاتا ہے۔ غلام جوتے پالش کرتے ہیں، لیڈر آزاد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں طلبہ کو تیار کرنے آیا ہوں۔ ملک کی حقیقی آزادی کے لیے سب نے نکلنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زنجیریں توڑی جاتی ہیں، آزادی چھیننا پڑتی ہے۔ امریکی سازش کے تحت ہم پر امریکی غلاموں کو ہم پر بٹھایا گیا، یہ جاکر امریکا میں بھیک مانگ رہا ہے۔ یہ ملک کو ذلیل کررہے ہیں، انہیں شرم نہیں ہے۔ ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر محلات میں رہتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جیل تو چھوٹی چیز ہے، میں جان کی بازی لگا سکتا ہوں۔ آپ سب نے تیاری کرنی ہے، یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔ ملک کی 60 فی صد کابینہ ضمانت پر ہے۔ دنیا بھر کے انقلابات میں طلبہ سامنے آئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب زیادہ دیر نہیں ہے، میں کال دینے والا ہوں۔ چوروں کے ٹولے اور ان کے ہینڈلر کے سامنے قوم کھڑی ہوگی۔

Recent Posts

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

1 min ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن…

39 mins ago

گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب قبول کرلیا؟ اداکارہ کا بیان آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار گووندا کی بھانجی اور اداکارہ راگنی کھنہ نے اپنا ہندو مذہب…

51 mins ago

موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور…

51 mins ago

متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم ماں بن گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد…

58 mins ago

اے ایس پی شہر بانو نقوی کی تنخواہ کتنی اور دیگر مراعات کتنی ملتی ہیں؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں مشتعل ہجوم سے خاتون کی جان بچانے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس…

1 hour ago