نیلم منیر کو گھر کے کونسے کام کرنا نہیں پسند؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف ادکارہ نیلم منیر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں کپڑے استری کرنے اور برتن دھونے سے سخت چڑ ہے۔گھروں میں عموماً لڑکیوں کو ہی کام کرنا پڑتا ہے جبکہ یہی ہماری ثقافت بھی ہے۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ہماری ہر دلعزیز اداکارائیں بھی گھر کے کام کرتی ہیں اور کئی بار اس بات کا اعتراف بھی کر چکی ہیں، پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان اپنے گھر کے برتن اور کپڑے دھونے سے لے کر صفائی بھی کرتی ہیں۔اداکارہ حرا مانی بھی متعدد بار گھر کے کام کرتے ہوئے اور کھانا پکاتے ہوئے اپنی ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں جبکہ عائزہ خان کا بھی بتانا ہے کہ وہ گھر کے سب ہی کام کرنا جانتی ہیں اور موقع ملنے پر گھر کے کام کرتی بھی ہیں۔ایسے میں خوبرو اداکارہ نیلم منیر سے بھی ایک ٹاک شو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ اُنہیں گھر کے کونسے کام کرنا پسند اور کونسے ناپسند ہیں۔جس کا جواب دیتے ہوئے نیلم منیر کا کہنا تھا کہ ’انہیں کپڑے استری کرنے اور برتن دھونے سے سخت چڑ ہے، انہیں یہ دو کام نہیں پسند‘۔اسی دوران شو میں بطور مہمان مدعو اداکارہ کبریٰ خان کا بتانا تھا کہ اُنہیں برتن دھونا بہت پسند ہے اور وہ گھر کے برتن دھونا انجوائے کرتی ہیں۔