آڈیو لیکس سے پاکستان کے اہم ترین دفتر کی حیثیت شدید متاثر ہوئی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس سے پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم ترین دفتر کی حیثیت شدید متاثر ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ آڈیو لیکس سے پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم ترین دفتر کی حیثیت شدید متاثر ہوئی ہے۔


جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ شہباز شریف کا نیا آڈیو کلپ اس حقیقت کا اظہار ہے کہ وزیر اعظم کا دفتر کس قدر غیر محفوظ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہےسپریم کورٹ اس معاملے کی اہمیت کو سمجھے گی، معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے ایک طاقتور کمیشن تشکیل دے گی۔