سندھ

کراچی عمران خان کے ساتھ ہے، اسد عمر

کراچی (قدرت روزنامہ)اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی عمران خان کے ساتھ ہے۔تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے حلیم عادل شیخ کی جلسہ گاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج کراچی آرہے ہیں اور جلسے سے اہم خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں کراچی میں ترقیاتی کام ہوئے تھے جبکہ کراچی کپتان کے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ این اے 237 اور این اے 239 کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ آج کے جلسے میں شرکت کے لیے پہنچیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے 16 اکتوبر کو ووٹ ڈالنے کے لئے عوام گھروں سے نکلیں۔
اسد عمر نے کہا کہ سندھ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، سندھ کا لیڈر کبھی امریکا تو کبھی کہیں ہوتا ہے لیکن وہ کبھی دادو یا دیگر علاقوں میں نظر نہیں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے لیے آرہا ہے، سب گھروں سے نکلیں۔مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی میں پیچھے رہ گیا ہے، پاکستان کے فیصلے عوام نہیں کرتے اس لیے پاکستان ترقی نہیں کررہا۔

متعلقہ خبریں