سندھ

سندھ میں تعلیمی ادارے 30اگست سے کھولنے، ویکسین نہ لگوانے والوں کی سمیں یکم ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کو 30اگست سے کھولا جائے گا جبکہ ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل سمیں یکم ستمبر سے بند کردی جائیں گی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ موجو د ہ صورتحال میں سکولز نہیں کھول سکتے، سکول کے سٹاف کو انسداد کورونا کے لئے ویکسی نیشن کرائی جائے گی جبکہ ٹیچرز کے ساتھ ساتھ بچوں کے والدین کو بھی اپنا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھا نا ہوگا،ایک ہفتے میں اساتذہ ، سٹاف اور والدین ویکسینیشن لگوائیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جا رہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں پانی کی کی گئی کٹوتی کی تلافی کی جائے،تمام صوبوں کیلئے پانی کی ایک جیسی کمی ہونی چاہیے۔ ارسا ون سائیڈڈ فیصلے کرتا رہا تو بحران شہروں میں بھی آئے گا، ارسا ہماری پانی کی کمی کی تلافی کرے، میرے ہاتھوں میں پانی کی تقسیم کا معاہدہ موجود ہے۔

متعلقہ خبریں