آپ بھی نیند میں‌ خراٹے لیتے ہیں؟ جانئیے یہ کس بڑی بیماری کیوجہ ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ نیند کے دوران خراٹے لیتے ہیں؟ ویسے تو یہ اتنے نقصان دہ نہیں ہوتے تاہم ان کی شدت بڑھنے سے دماغی افعال پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جن سے فالج، دل کے دورے اور ڈپریشن سمیت مختلف امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔خراٹے لینے کی عادت گھر والوں کی نیند بھی متاثر کرتی ہے جن کے لیے کسی خراٹے لینے والے شخص کے قریب سونا آسان نہیں ہوتا۔
سونے کی حالت میں خراٹے لینا دراصل ایک بیماری ہے، جسے سائنس کی زبان میں اپنیا کہا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سوتے ہوئے سانس رکنے کے عمل کی وجہ سے خراٹے نکلتے ہیں۔امریکا کے ماہرین نے اب اپنیا نامی بیماری سے متاثر ہونے کی بنیادی وجہ تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ ٹی وی اسکرین کے سامنے روزانہ کئی گھنٹے گزارنے سے اپنیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق دن بھر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے افراد کو چہل قدمی کو یقینی بنانا چاہیے ورنہ وہ نیند میں خراٹوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ہر شخص کو ہفتے میں کم از کم 150 منٹ جسمانی سرگرمیاں انجام دینی چاہیئے، دن بھر میں 7 گھنٹے نیند اور ٹی وی کے سامنے کم از کم وقت گزارنا چاہیے۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

8 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

14 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

29 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

37 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

44 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

50 mins ago