آپ بھی نیند میں‌ خراٹے لیتے ہیں؟ جانئیے یہ کس بڑی بیماری کیوجہ ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ نیند کے دوران خراٹے لیتے ہیں؟ ویسے تو یہ اتنے نقصان دہ نہیں ہوتے تاہم ان کی شدت بڑھنے سے دماغی افعال پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جن سے فالج، دل کے دورے اور ڈپریشن سمیت مختلف امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے . خراٹے لینے کی عادت گھر والوں کی نیند بھی متاثر کرتی ہے جن کے لیے کسی خراٹے لینے والے شخص کے قریب سونا آسان نہیں ہوتا .


سونے کی حالت میں خراٹے لینا دراصل ایک بیماری ہے، جسے سائنس کی زبان میں اپنیا کہا جاتا ہے .
ماہرین کے مطابق سوتے ہوئے سانس رکنے کے عمل کی وجہ سے خراٹے نکلتے ہیں . امریکا کے ماہرین نے اب اپنیا نامی بیماری سے متاثر ہونے کی بنیادی وجہ تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے . ماہرین نے بتایا کہ ٹی وی اسکرین کے سامنے روزانہ کئی گھنٹے گزارنے سے اپنیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے .
تحقیق کے مطابق دن بھر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے افراد کو چہل قدمی کو یقینی بنانا چاہیے ورنہ وہ نیند میں خراٹوں کا شکار ہوسکتے ہیں . ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ہر شخص کو ہفتے میں کم از کم 150 منٹ جسمانی سرگرمیاں انجام دینی چاہیئے، دن بھر میں 7 گھنٹے نیند اور ٹی وی کے سامنے کم از کم وقت گزارنا چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں