کراچی کو نیشنل گرڈ سے دی جانے والی بجلی مکمل بحال
کراچی (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے بعد اب کراچی کو نیشنل گرڈ سے دی جانے والی بجلی مکمل بحال کر دی گئی ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کی جنریشن اور ٹرانسمیشن کا نظام بحال ہو گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق کراچی کو نیشنل گرڈ سے دی جانے والی بجلی بھی مکمل بحال کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ صبح کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا۔بریک ڈاؤن کے بعد وقفے وقفے سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری تھا۔