ادھار واپس نہ کرنے پر ملزم نے متاثرہ شخص کی 12 سالہ بیٹی سے شادی کر لی اور پھر 8 روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، افسوسناک انکشاف
خیر پور (قدرت روزنامہ)صوبہ سندھ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، باپ قرض نہ ادا کر پایا تو شخص نے پیسے کے بدلے اس کی 12 سالہ بیٹی سے شادی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ صوبہ سندھ کے ضلع خیر پورکے احمد پور میں میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے 20 ہزار روپے ادھار لیئے ،ملزم جب اس سے پیسے لینے کیلئے پہنچا تو اس نے خوب ہنگامہ برپا کیا ، متاثرہ شخص کی بیٹی کو گن پوائنٹ پر اغواءکیا اور اپنے ساتھ لے گیا ، بعدازاں اس نے اس کے ساتھ شادی کر لی ۔12 سالہ متاثرہ لڑکی کا کہناہے کہ اسے ایک کمرے میں بند کر کے رکھا گیا اور 8 دنوں تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم کسی طرح وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ۔بارہ سالہ بچی کا کہناتھا کہ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے انکاری ہے جبکہ انہوں نے ہمارے گھر پر ہلہ بولا اور میرے والدین اور بھائی کو بری طرح سے زدو کوب کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا ۔لڑکی کا کہناتھا کہ حکام اعلیٰ سے درخواست ہے کہ وہ نوٹس لیں اور ہمیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں ۔