شاہین سے خود کو صرف بچانا نہیں بلکہ رنز بھی بنانا، گمبھیر کا بھارتی ٹیم کو مشورہ

دبئی (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھارت کے سابق کرکٹرز کے اعصاب پر بھی سوار ہوگئے۔ سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر اپنی ٹیم کو پاکستانی پیسر سے نمٹنے کے طریقے بتاتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں جب شاہین سے سامنا ہو تو صرف خود کو ہی نہیں بچانا بلکہ ان کے خلاف رنز بھی اسکور کرنے ہیں، جب آپ خود کو بچانے کی فکر میں پڑجاتے ہیں تو پھر سب کچھ محدود ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں آپ صرف خود کو بچانے پر ہی توجہ نہیں دے سکتے، میں جانتا ہوں کہ شاہین گیند کے ساتھ کافی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں مگر بھارتی بیٹرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان کے خلاف رنز اسکور کریں۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنا ری ہیب مکمل کرکے ہفتے کے روز برسبین پہنچیں گے جبکہ 17 اور 19 اکتوبر کو بالترتیب انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف شیڈول وارم اپ میچز میں شرکت کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
سری لنکا کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، گزشتہ 10 روز سے روزانہ بغیر کسی درد کے تیز رفتاری سے 6 سے 8 اوورز پھینک رہا ہوں، ری ہیب کا یہ پروگرام بہت سخت اور مشکل تھا۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago