کراچی (قدرت روزنامہ) شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی فخر جعفری اور ثنا فخر نے 14 برس کی شادی کے بعد طلاق کا فیصلہ کرلیا . اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر سے علیحدگی کی افسوس ناک خبر کا اعلان کیا .
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ جدائی تکلیف دہ ہوتی ہے، وہ اپنے شوہر کے ساتھ زندگی کے بہت سارے نشیب وفراز دیکھ چکی ہیں .
ثنا فخر نے مزید لکھا کہ اب ہم نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور میں آگے کی زندگی کیلئے اللہ تعالیٰ سے پرامید ہوں . واضح رہے کہ دونوں کی شادی 2008 میں ہوئی تھی اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں انہیں ایک مستحکم جوڑا سمجھا جاتا تھا، ان کے دو بچے بھی ہیں .